ابنا: شام میں القاعدہ سے وابستہ دو دہشت گرد تنظیموں النصرہ فرنٹ اور داعش کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں النصرہ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے داعش کو 5 دن کی مہلت دیتے ہوئے کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
النصرہ دہشت گرد گروپ نے دولت اسلامی عراق و شام(داعش) دہشت گردگروپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ 5 دن کے اندر اندر النصرہ کے شرعی احکام اور عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرلے ورنہ اس کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائےگی۔ القاعدہ سے وابستہ یہ دونوں دہشت گرد گروپ ایکدوسرے کو اسلام سے خارج قراردیتے ہیں اور کئی بار ان دونوں دہشت گرد گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ عام مسلمان ، القاعدہ سے وابستہ تمام دہشت گرد گروہوں کو اسلام سے خارج اور انیھں امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ سمجھتے ہیں۔
.......
/169